Aiza Khan Confirmed A Big News On Social Media



”یہ میرا بیٹا نہیں ہے بلکہ میں نے گود لیا ہے اور۔۔۔“ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے سے متعلق ایسا اعلان کیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، لیکن پھر ایسی حقیقت سامنے آئی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکاراؤں کی زندگی میں پرائیویسی بہت کم ہوتی ہے اور لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ آخر ان لوگوں کی بھی کوئی ذاتی زندگی ہے اور عام انسانوں کی طرح اپنے دل میں مختلف جذبات رکھتے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے فیس بک پر اکاؤنٹ سے ایک ایسا پیغام جاری ہوا کہ ہنگامہ سا برپا ہو گیا لیکن پھر جب حقیقت سامنے آئی تو پاکستانی شدید غصے میں مبتلا ہو گئے کہ وہ حرکت ہی غیر اخلاقی تھی۔


عائزہ خان سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں اور اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ٹوئٹر پر ان کے نام سے بنے ایک اکاؤنٹ سے یہ پیغام جاری ہوا کہ ”میں یہ انکشاف کرنا چاہتی ہوں کہ ریان میرا بیٹا نہیں ہے، میں نے اسے گود لیا ہے، چونکہ میں اپنے مداحوں سے پیار کرتی ہوں، اس لئے میں سب کو یہ بتا چاہتی ہوں کیونکہ میں کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتی۔“

یہ پیغام منظرعام پر آیا تو عائزہ خان اور دانش تیمور کے مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے کیونکہ وہ کسی صورت بھی یہ ماننے کو تیار نہ تھے اور پھر یہ انکشاف ہوا کہ یہ پیغام جعلی اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے جس کی تردید عائزہ خان نے اپنے اصلی کاؤنٹ پر جاری پیغام سے کی۔

عائزہ خان نے اپنے تردیدی پیغام میں لکھا ”مداح وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ سے پیار کرتے ہیں، آپ کی عزت کرتے ہیں، آپ کا خیال رکھتے ہیں اور یہ اس طرح کے لوگوں کی اردگرد موجودگی سے آپ خود کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے بہت سارے مداح ملے، شائد میں اتنے پیار کی حق دار بھی نہ تھی۔ پر کبھی کبھی بہت افسوس ہوتا ہے یہ دیکھ کر کہ پیار کرنے والے آپ کو دکھ بھی پہنچا سکتے ہیں؟

کسی کے بارے میں اتنی بڑی بات کہہ دینا کسی کی اولاد کے لئے صرف اس لئے کہ میں نے حمل کے دوران اپنی تصاویر اپ لوڈ نہ کی تھیں ، ہاں مجھے ایسا کرنا پسند نہیں حتیٰ کے اس بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کیونکہ ان 9 مہینوں کے دوران ہر لمحے میں بس دعا کرتی ہوں کہ یہ خوشی اللہ تعالی خیرت سے اس دنیا میں میری گود میں آ جائے پھر اس کی بات کروں جو دنیا میں نہیں آیا اس کے بارے میں بات بھی کرنے سے ڈرتی ہوں۔

ماں بننا اتنا آسان نہیں ہوتا کسی بھی لڑکی کیلئے وہ ہر لمحہ زندگی اور موت سے لڑ رہی ہوتی ہیں۔ کس لمحے کیا ہو جائے کچھ نہیں جانتیں۔ اور ہاں میں اپنا جسم دکھانا پسند نہیں کرتی اس لئے کہ مجھے نہیں اچھا لگتا، میں نہیں چاہتی مجھے کوئی ایسے لباس میں بھی دیکھے کبھی، تو میرے مداح کیسے چاہ سکتے ہیں کہ وہ کام کریں جو مجھے اچھا نہیں لگتا؟

Comments