Girl Whose Full Body is Covered with Long Hairs

دنیا کی ایسی لڑکی منظر عام پرآگئی جس کے پورے جسم اتنے بال ہے کہ دیکھ ہر کو ئی حیران رہ گیا




 تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سوپاترا کا سارا جسم بالوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے چہرے پر اتنے زیادہ بال تھے کہ پہلی نظر میں دیکھنے والوں کو کسی انسان کا نہیں بلکہ جانور کا گمان ہوتا تھا۔ تاہم اس لڑکی نے جیون ساتھی ملنے کے بعد اپنے جسم اور چہرے کے سارے بالوں کو مونڈھ لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 17 سالہ سوپاترا ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کا شکار افراد کا سارا جسم بالوں سے بھر جاتا ہے۔ میڈیکل سائنس میں بے پناہ ترقی کے باوجود ڈاکٹرز اور سائنسدان اس بیماری کا علاج دریافت کرنے میں ابھی تک ناکام ہیں۔


اس نوجوان لڑکی کا سارا جسم بالوں سے ڈھک چکا تھا جس کی وجہ سے گینز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اسے 2010ء میں دنیا میں سب سے زیادہ بالوں والی لڑکی کا خطاب دیا تھا۔گینز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سوپاترا نے کہا تھا کہ میں خود کو کبھی دوسروں سے الگ تصور نہیں کیا لیکن میری بیماری کی وجہ سے مجھے ہمیشہ مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔



مجھے مختلف القابات دیے گئے اور چھیڑا گیا۔ میرے بالوں کی وجہ سے میں کبھی بھی اپنے دوست نہ بنا سکی۔ سوپاترا کا کہنا تھا کہ لیکن وہ بچپن سے ایسی باتیں سن سن کر اس کی عادی ہو چکی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب وہ ان بالوں سے اپنی جان چھڑا لیں گی۔2010ء میں سوپاترا کی کہی گئی باتیں اب کسی حد تک صحیح ہو چکی ہیں۔

اس نوجوان لڑکی نے اپنی بیماری سے مکمل چھٹکارا تو حاصل نہیں کیا لیکن اس نے اپنا جیون ساتھی ضرور ڈھونڈ لیا ہے۔ بنکاک میں رہنے والی اس لڑکی نے شادی کے بعد اپنے چہرے اور جسم پر موجود تمام بالوں کو مونڈھ دیا ہے۔ اپنے نئے لُک کی وجہ سے وہ بالکل مختلف نظر آ رہی ہے اور پراعتماد محسوس کرتی ہے۔

Comments